اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر خطے کی تازہ صورتحال اور جاری کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طرزِ عمل پر اصرار اور سیاسی حل کو نظر انداز کرنا موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ خطے میں جاری بحرانوں کا فوجی حل نہیں ہے اور ان کے حل کے لیے سیاسی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کے آغاز اور سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ